14 اگست جوش وخروش سےمنانا چاہیے،مہندر پال سنگھ

August 12, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس سردار مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ 14اگست 1947ہماری آزادی کا دن ہے، ہم سب کو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کراس آج آزادی کے دن کو پورے جوش وجذبے سے منانا چاہیے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی بارے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔