پشاور چیمبر کے وفد اور وزیر ایکسائز کی ملاقات ، پراپرٹی ٹیکس پر نظر ثانی پر اتفاق

August 12, 2020

پشاور (وقائع نگار )پشاور چیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر محمد عاطف حلیم کی سربراہی میں اعلی رکنی وفد نے جس میں سینئر نائب صدر حاجی طلاء محمد، محمد احتشام حلیم ، ابوبکر شینواری ، راجہ انور اور ملک طارق نے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال ، سیکرٹری ایکسائز اسلام زیب اور ڈی جی ایکسائز فیا ض علی شاہ اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں 2019اور 2020لاگو کردہ پراپرٹی ٹیکس کے نرخوں میں از سرنو نظر ثانی پر اتفاق ہوا اس موقع پر پشاور چیمبر کے صدر عاطف حلیم نے حالیہ کورونا کی لہر کے بعد تباہ حال تاجروں کی بحالی اور رینٹل ویلیو پر پراپرٹی ٹیکس میں کمی لانے کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکس پالیسیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ویب سائٹ پر اردو میں لو ڈ کی جا ئیں‘ جس پر سیکرٹری ایکسائز اسلام زیب نے ٹیکس پالیسیز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ویب سائٹ پر اردو زبان میں نشر کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔