امریکی صدر ٹرمپ نے کاملا کے انتخاب کو ہولناک قرار دے دیا

August 12, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملا ہیرئس جب خود صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل تھیں تو ان کی پرفارمنس متاثر کن نہیں تھی۔ اسی لیے وہ زیادہ حیران ہوئے کہ جو بائیڈن نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاملا ہیرئس امریکی سینیٹ کی سب سے ہولناک رکن ہیں، حیرت ہے کہ جو بائیڈن نے انہیں نائب کیسے چن لیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس بریٹ کیواناگ کی 2018میں توثیق کے موقع پر بھی ہیرئس انتہائی بے ادب تھیں۔