کوئٹہ میں داخل کانگو وائرس کے7 مریض صحتیاب

August 12, 2020

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کانگو وائرس کے7 مریض صحتیاب ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کانگو وائرس کے 7 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ کانگو وائرس کا ایک مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کانگو وائرس کے ایک مریض کا انتقال ہوگیا ہے، انتقال کرنے والے مریض کا تعلق افغانستان سے تھاجبکہ اُسے خضدار سے منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سے اب تک کانگو وائرس کے 9 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال لایا جاچکا ہے۔