خیبرپختونخوا، انسداد پولیو مہم کا آغاز

August 12, 2020

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں عالمی وبا کورونا کے باعث روکی گئی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا۔

خیبرپختونخوا محمود خان نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔

وزیراعلی نے انسداد پولیو مہم سے متعلق بیان میں بتایا کہ 21 ہائی رسک اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 21 اضلاع میں 45 لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے 19 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث 4 ماہ کے تعطل کے بعد انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کی گئی ہے۔