15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں

August 12, 2020

15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیئے جائیں گے۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کے مطابق والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کریں، حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کا اسکول کھولنے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اسکولوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ والدین کو کورس اور دیگر اشیا کے لیے پابند نہ کیا جائے، والدین اپنی سہولت کے مطابق جہاں سے چاہیں خریداری کریں۔