شرارتی پانڈے کی 20ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

August 12, 2020

شرارتی پانڈے کی 20ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

آسٹریا کے چڑیا گھر میں شرارتی پانڈے کی 20ویں سالگرہ بے حد دھوم دھام سے منائی گئی۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے چڑیا گھر میں موجود Yang Yang نامی پانڈے کی بیس ویں سالگرہ کے موقع پر چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف چڑیا گھر کو خوبصورتی سے سجایا گیا بلکہ پانڈے کے لیے سبزیوں سے بنا خصوصی کیک اور پُر لطف کھانا بھی پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے کیک کٹنگ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر برتھ ڈے کیک سے لطف اندوز ہوتے اور شرارتیں کرتے پانڈے کی دلچسپ حرکتوں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔