فرانس میں جشن آزادی منانے کیلئے تیاریاں جاری

August 12, 2020

وطن عزیز پاکستان کا جشن آزادی 14 اگست کو فرانس میں بھی منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

دیار غیر میں جشن آزادی کی اہم اور مشترکہ تقریب سفارت خانہ پیرس فرانس میں منعقد ہو گی۔

اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے خصوصی پیغام شرکا تک پہنچائے جائیں گے، پاکستان کے فرانس میں قائم قام سفیر امجد عزیز قاضی تقریب میں سبز ہلالی پرچم پیرس کو فضا میں بلند کریں گے۔

مسلح افواج کا چاک چند دستہ اس موقع پر سلامی جبکہ تقریب کے شرکا مل کر قومی ترانہ اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں مکمل اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔

علاوہ ازیں پیرس اور گرد و نواح میں پھیلے ہوئے پاکستانی اپنی دکانوں ریسٹورانٹ اور کاروباری مقامات قومی پرچم نما جھنڈیوں کو لگا کر جشن آزادی کا پیغام دیں گے۔