کورونا کے بعد کراچی میں پہلی انسداد پولیو مہم ہفتے سے شروع ہوگی

August 12, 2020

کراچی میں کورونا وبا کے بعد شہر بھر پہلی انسداد پولیو مہم 15 اگست سے شروع ہوگی، اس چھ روزہ مہم میں شہر بھر کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ15 سے 20 اگست تک جاری رہنے والی مہم میں شہر کی 192 یونین کونسلوں میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے والدین سےاپیل کی کہ بچوں کے مستقبل کے لئے تعاون کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

اجلاس میں ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے بھی شر کت کی۔