اسپین: منچلے کو سپر کار پر شوخیاں مارنا مہنگا پڑ گیا

August 12, 2020


یوں تو آپ نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے مختلف کمالات دکھاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب گاڑی چلانا اور اس پر شوخیاں مارنا بعض اوقات مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہسپانوی منچلے کو ہی دیکھ لیں جسے سپر کار چلاتے ہوئے ایکشن دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

اسپین میں ایک نوجوان سپر کار چلاتے ہوئے اسٹنٹ پیش کر رہا تھا کہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں دوست سے لی گئی 2 لاکھ 15ہزار پاؤنڈز کی لیمبورگنی دیوار میں گھسا دی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں نوجوان بالکل محفوظ رہا تاہم کچھ گھنٹوں کیلئے دوست سے لی گئی سپر کار کا کباڑہ نکل گیا۔