میں ہمیشہ ایک فیٹ شیمنگ ایڈیٹ رہونگا، علی گل پیر کا آغا علی پر طنز

August 13, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فنکاروں کو اپنے مختلف انداز سے ’ٹرول‘ کرنے والے علی گل پیر نے آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف کے وائرل بیان کو تنقیدی انداز میں بیان کیا ہے۔خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے ایک مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آغا نے حنا کو شادی سے پہلے کسی عورت کی تصویر دکھاتے ہوئے وعدہ لیا تھا کہ حنا کبھی بھی اتنی موٹی نہیں ہوگی۔ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور ان کے بیان کو تضحیک آمیز قرار دیا گیا۔اب علی گل پیر نے اپنے مخصوص انداز میں ویڈیو بنا کر تمام سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔علی گل پیر نے آغا علی اور حنا کے اس شو کے دوران گفتگو کی آڈیو پر اپنی مزاحیہ ویڈیو شوٹ کی اور ویڈیو کے آخر میں آغا علی پر طنز بھی کیا۔انہوں نے ویڈیو میں آغا علی اور حنا الطاف کی ایکٹنگ کی اور اسی دوران اپنے موبائل میں ایک موٹی عورت کی تصویر بھی دکھائی۔ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھایا جس پر لکھا تھا ’میں ہمیشہ ایک فیٹ شیمنگ ایڈیٹ رہوں گا۔‘علی گل پیر نے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے باڈی شمینگ کی مخالفت میں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔ساتھ ہی علی گل پیر نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ جیسے بھی ہیں ، خود سے محبت کریں۔‘