لاک ڈاؤن میں پریانکا چوپڑا نے اپنی یادداشتیں ’’ان فنشڈ‘‘ مرتب کرلی

August 13, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا خاصی مصروف رہیں، پریانکا نے مختلف شوز اور فلموں کے لیے آئیڈیاز کے علاوہ اپی یادداشتیں بھی مرتب کرلی ہیں۔ پریانکا نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے بتاتے ہوئے خوب جوش وخروش کا اظہار کیا کیونکہ وہ حتمی مسودہ بھیج چکی ہیں۔اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب کے حوالے سے پریانکا کا کہنا ہے کہ ان کی کہانی کا ہر لفظ خودشناسی پرمبنی ہے۔اداکارہ نے کتاب کو ” ان فنشڈ” کا نام دیا ہے، اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ” میں آپ سب کے ساتھ اسے شیئرکرنے کیلئے مزید انتظارنہیں کرسکتی، اس کتاب کا ہر لفظ میری زندگی میں خودشناسی کی عکاسی کرتا ہے”۔گزشتہ سال پریانکا نے بتایا تھا کہ وہ اپنی کتاب کو ” ان فنشڈ (نامکمل) ” کا نام کیوں دے رہی ہیں ۔ اداکارہ کے مطابق ” میں اپنی زندگی میں بہت کچھ کرنا چاہتی تھی اور کیونکہ میں نے ابھی تک یہ نہیں لکھا ہے ، تو یہ ختم کرنے کیلئے جاری رہے گا”۔یہ کتاب اداکارہ، پروڈیوسر، گلوکارہ اور یونیسف کی سفیر برائے خیر سگالی پریانکا کے ذاتی مضامین ، کہانیوں اور مشاہدات کا مجموعہ ہوگی۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد خواتین کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دینا اورزندگی میں ہرچیز کیلئے کوئی مقصد رکھنا ہے۔ انہوں نے اپنے تجربات کومختصرکہانیوں کی شکل میں قلمبند کیا ہے۔جون 2018 میں پریانکا نے “ان فنشڈ ” کا کورشیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ مصنف بننا ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی۔کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو پریانکا کے پاس متعدد پروجیکٹس ہیں جن میں ایمیزون پرائم ویڈیو شو بھی شامل ہے۔