اقراء عزیز کے انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالوورز ہونے پر یاسر حسین کی مبارکباد

August 13, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز کے 5 ملین فالورز ہونے پر اُن کے شوہر اداکار اور میزبان یاسر حسین کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے، اداکار یاسر حسین نے اپنی بیگم اقراء کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ ہیں ۔