صباقمر اور بلال سعید کا’’قبول ہے‘‘، ریلیز ہوتے ہی ایک لاکھ سے زائد ویوز

August 13, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکی مسجد وزیرخان میں شوٹنگ کے باعث تنازع کا شکار ہونے والے گانے ” قبول ہے ” کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ون ٹوریکارڈ کمپنی کے تحت ریلیزکیے جانے والے اس گانے کے ذریعے صبا قمر نے ڈائریکشن کا آغازکیا ہے ۔گانا بلال سعید نے لکھا ، کمپوز اورپروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ویڈیو میں بھی صبا قمراوربلال سعید ہیں۔گانا 11 اگست کوریلیز کیا جاناتھا لیکن اسے گزشتہ روزریلیزکیا گیا ہے۔ یو ٹیوب پرریلیز کے صرف ڈیڑھ گھنٹے کے دوران اسے ایک لاکھ 34 ہزارسے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔گانے میں صبا اوربلال کو ایک ایسا شادی شدہ جوڑا دکھایا گیا ہے جن کی شادی کو2 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ویڈیو میں میاں بیوی کے رشتے میں اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کیلئے محبت اور فکرمندی کو کو اجاگرکیا گیا ہے۔چند روزقبل گانے کا ٹیزرآوٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پربلال اورصبا کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ گانے کے آغازمیں لاہورکی مسجد وزیرخان میں شوٹ کیا جانے والا ایک منظر (ٹیزر) تھا، جسے فلمانے کے دوران کھینچی جانے والی تصویراورکیپشن ” قبول ہے” نے صبا کے مداحوں کو شدید حیرت سے دوچارکیاتھا اورانہیں لگا کہ بالآخر صبا اپنی زندگی کی نئی شروعات کرتے ہوئے نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔اسی منظرکو فلمانے کے دوران بلال اور صبا کے ایک ڈانس مووو نے سوشل میڈیا پر تنازع کو جنم دیا جس پر بلال سعید نے میوزک ویڈیو سے وہ منظرنکالنے کے بعد اسے ریلیز کیا ہے۔