دھونی 2022 تک کھیلیں گے، چنئی

August 13, 2020

چنئی (جنگ نیوز) چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹو نے توقع ظاہر کی ہے کہ مہندر سنگھ دھونی2022تک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ دھونی اگلے برس 40 سال کے ہوجائیں گے، ان کی قیادت میں چنئی سپر کنگز تین بار چیمپئن بنی ہے ۔تاہم انہوں نے گزشتہ برس ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔