سی پیک کے تحت19منصوبے مکمل

August 13, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاک چین اقتصادری راہداری کے تحت 19منصوبے کامیابی سے مکمل کرلیے گئے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق تمام فلیگ شپ منصوبے بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کل 88میں سے 19 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 28 پر عمل درآمد جاری ہے اور 41 منصوبے زیر غور ہیں۔ 2030ء تک ان منصوبوں سے ملازمت کے تئیس لاکھ مواقع پیدا ہونگے۔ سی پیک نے مقامی لوگوں کیلئے ملازمت کے 75 ہزار مواقع پیدا کئے ہیں۔ اس وقت سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنیوالے مزدوروں کی شرح صرف 17.5 فیصد ہے جن میں سے 82.5 فیصد پاکستانی ہیں۔ سی پیک کے تحت بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔