لیبارٹری کیساتھ ملکرنوازشریف کوباہربھیجنے کیلئے کھیل کھیلا گیا، شہبازگل

August 13, 2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ)رہنما تحریک انصاف شہبازگل نے کہا ہے کہ لیبارٹری کیساتھ ملکرنوازشریف کو باہربھیجنے کیلئے کھیل کھیلا گیا،پنجابحکومت کو تفتیش کرنا ہوگی،ن لیگ کو دھوکہ دینے کے تمام طریقے معلوم ہیں،نوازشریف کو اس لئے برطانیہ بھیجا گیا کیوں کہ وہ حالت نزاع میں تھے ۔دراصل اس کی حقیقت یہ ہے کہ ٹیسٹ ٹیوب میں ای ڈی ٹی اے نام کاکیمیکل استعمال ہوتا ہے تاکہ لیبارٹری جانے تک خون جم نہ جائے ،اگرای ڈی ٹی اے کیمیکل کی مقدارزیادہ اورخون کی مقدار کم کردی جائے تو ریڈ بلڈ سیل اور خون کے دوسرے سیلزسکڑ جاتے ہیں جس سے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوجاتی ہے یعنی اگر کسی کے پلیٹ لیٹس ڈھائی لاکھ ہیں تو وہ رپورٹ میں آٹھ سے دس ہزارہوجائیں گے نوازشریف کو باہر بھیجنے کیلئے پورا کھیل رچایاگیا پنجاب حکومت کو اس تمام واقعہ کی تفتیش کرنا ہوگی ۔مسلم لیگ نون کو دھوکہ دینے کے تمام طریقے معلوم ہیں ۔ مجھے اس واقعہ کا علم اُس وقت ہوا جب میرے امریکہ میں مقیم ڈاکٹردوست کو ایک مریض کی سرجری کرنا تھی مریض کے دودن قبل پلیٹ لیٹس ڈھائی لاکھ تھے جبکہ سرجری والے دن وہ سیلز آٹھ ہزار آئے مزید معائنہ کیا تو پتا چلا کہ اگر ای ڈی ٹی اے کی تعداد بڑھ گئی تھی کیوں کہ انہیں ٹیسٹنگ کی غلطی کا معلوم تھا جب میرے ڈاکٹر دوست نے اسٹاف کوغلطی کی نشاندہی کی تو دوبارہ ٹیسٹ کرنے پرپلیٹ لیٹس پورے ڈھائی لاکھ تھے۔ لیبارٹری کے ساتھ مل کر نوازشریف کو باہر بھیجنے کیلئے کھیل کھیلا گیا ۔ای ڈی ٹی اے بڑھا کر بلڈ کا تھوڑا سانمونہ کم کیاگیا جس کے بعد بلڈ سیلز اتنے کم آئے کہ ہمارے ڈاکٹر ز کو بھی لگا کہ نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے ۔جب یہ رپورٹ وزیراعظم کے پاس آئی تو انہوں نے انسانی ہمدردی کامظاہرہ کیا ۔وزیراعظم مخالفین پر گولیاں چلانے اوران کی زبانیں کٹوانے پریقین نہیں رکھتے جبکہ نون لیگ کا وتیرہ یہی ہے ۔