کورونا یورپ میں پھر سر اٹھانے لگا، نیوزی لینڈ میں دوبارہ لاک ڈائون

August 13, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس یورپ میں پھر سر اٹھانے لگا ، جرمنی میں3ماہ بعد پہلی بار ایک ہی روز میں 1ہزار 226نئے کیسز سامنے آگئے،نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دوبارہ لاک ڈائون کردیا گیا ہے۔

آکلینڈ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد میں کیسز سامنے آئے ، اٹلی میں کورونا کے 476نئے کیسز کے بعد حکام نے مشہور اور مصروف سیاحتی مقامات بند کر دیے ہیں،ملک میں وہ کلبز، مے خانے اور ریستوران جو سماجی دوری کے ضابطہ کار پر عمل پیرا نہیں تھے انھیں بند کر دیا گیا ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے ڈھائی ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ، فرانسیسی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ʼملک گذشتہ دو ہفتوں سے غلط سمت میں جا رہا ہے۔