ڈاکٹر مجیب صحرائی سندھ مدرسہ کے وی سی مقرر

August 13, 2020

کراچی (سید محمد عسکری) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی درسگاہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کے نام کی منظوری دیدی ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے تلاش کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے تینوں امیدواروں ڈاکٹر مجیب صحرائی، سرفراز سولنگی اور نبی بخش جمانی کے انٹرویو وزیر اعلی ہاؤس میں لئے ایک امیدوار کے اسلام آباد میں ہونے کے باعث اس کا انٹرویو اسکائپ پر لیا گیا۔ جس کے بعد وزیر اعلی سندھ نے مجیب صحرائی کے نام پر اتفاق کیا اب ایک دو روز میں ڈاکٹر مجیب صحرائ کا بطور وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔گزشتہ ہفتے کو تلاش کمیٹی نے جن امیدواروں کے انٹرویو لیئے ان میں موجود وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ، سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح برفت، لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی، ویمن یونیورسٹی سکھر کی قائم مقام وائس چانسلر ثمرین حسین، سابق پی وی سی جامعہ سندھ پروفیسر امداد اسماعیلی، سابق پی وی سی جامعہ سندھ پروفیسر سرفراز سولنگی، پروفیسر رفعیہ سعید ،انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر نبی بخش جمانی، لاء یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر رخسار احمد اور دیگر شامل تھے۔