12؍ ارب نوری سال کے فاصلے پر ہماری کہکشاں جیسی چھوٹی کہکشاں دریافت

August 13, 2020

پیرس (اے ایف پی) سائنسدانوں نے 12؍ ارب نوری سال کے فاصلے پر ہماری کہکشاں جیسی ایک چھوٹی کہکشاں دریافت کی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق، اس نئی کہکشاں کا نام SPT0418-47 رکھا گیا ہے جو ہم سے اس قدر دور ہے کہ اس کی روشنی زمین تک پہنچنے میں اربوں سال لگ گئے۔ یورپی سدرن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ یہ کہکشاں تقریباً 1.4؍ ارب سال پرانی ہے۔ اس نئی کہکشاں کو چلی میں قائم آلما ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی مدد سے تلاش کیا گیا اور اس مقصد کیلئے گریویٹیشنل لینسنگ کی تکنیک استعمال کی گئی جس میں قریبی کہکشاں ایک طاقتور عدسے کا کام کرتی ہے۔