بنگلور میں فسادات کے دوران مسلم نوجوانوں نے انسانی چین بنا کر مندر کو بچالیا

August 13, 2020

بنگلور (جنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سیاسی ردعمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلکےشنگر میں منگل کی رات ہجوم نے پولیس تھانے اور کانگریس رکن اسمبلی شری نواس مورتی کے گھر پر توڑ پھوڑ کی۔

یہ سب رکن اسمبلی کے رشتے دار کے ذریعہ ایک قابل اعتراض پوسٹ شئیر کرنے کے بعد ہوا۔

بنگلور میں تشدد کی تصویروں میں سماجی اتحاد کی ایک الگ تصویر بھی دیکھنے کو ملی۔