گلوبل وارمنگ سے شدید گرم زمین کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے، مطالعہ

August 13, 2020

پیرس (اے ایف پی) ایک نئے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے شدید گرم زمین کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ شدید گرم جنگلات کی زمین، جسے صدی کے اختتام کے درجہ حرارت کے تخمینوں کے ساتھ مستقل سطحوں تک تجربات میں گرم کیا گیا، نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے پچھلے غلط اندازے کے ذریعے کا انکشاف کرتے ہوئے کنٹرول پلاٹس سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کی۔ انسانیت کے ایندھن جلاکر کاربن کی آلودگی سے ماحول کو آلودہ کرنے سے پہلے مٹی میںکاربن ڈائی آکسائیڈ کا ان پٹ اور اخراج، جو زمین کے پیچیدہ کاربن سائیکل میں ایک اہم عنصر ہے، تقریباً توازن میں رہے۔