12 موٹرسائیکل اڑالی گئیں، 8 چوریاں،لوٹنے کی 7 وارداتیں

August 13, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،مویشیوں ، موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ مکھاسنگھ سٹیٹ میں دونامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پر عنبر عدنان سے 5تولے وزنی طلائی زیورات چھین کرفرارہو گئے ۔ تھانہ پیرودہائی کے علاقہ غوثیہ چوک میں شبیہ الرحمن سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔تھانہ پیرودھائی نےموٹر سائیکل چھیننے، تھانہ سول لائنز نے 50ہزار روپے اورموبائل کارڈز مالیتی ایک لاکھ روپے لوٹنے، تھانہ ائرپورٹ نے32ہزارپانچ سوروپے اور موبائل چھیننے، تھانہ روات نے 5 بکریاں چوری، تھانہ چونترہ نے 2 ٹن سریا چوری، تھانہ رتہ امرال نے پانچ ہزار روپے اورموبائل چوری، تھانہ ویسٹریج نےہسپتال سے پرس اور رقم چوری ،تھانہ صادق آباد نے موبائل اور رقم چوری ، تھانہ مری نے ڈیڑھ لاکھ روپے، زمین کے کاغذات رجسٹری انتقال فرد کی کاپی رسیدیں چوری،تھانہ گوجرخان نے 5 بھینسیں، قیمتی سامان ،طلائی زیورات وغیرہ چوری، تھانہ گوجرخان نے خاتون سے دو طلائی کڑے اور دو انگوٹھیاں وزنی ساڑھے تین تولے چھیننے، تھانہ نصیرآباد نےایک لاکھ 70 ہزار روپے اور طلائی زیورات چھیننے، تھانہ آراے بازار نے 4ہزارروپے چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے، دریں اثناء تھا نہ ترنول نے زیورات اور دیگر سامان مالیت 3لاکھ 75 ہزار روپے چوری،تھا نہ کورال نے 3لاکھ 32 ہزار روپے ادھا رلے کرخوردبرد کر نےپر مقدمات درج کر لیے گئے۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔