عالمی ادارے برابری اور انصاف کو یقینی بنائیں،شہریار آفریدی

August 13, 2020

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر یو این ڈی پی، یورپی یونین، کامن ویلتھ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے ’’عالمی متحرکات میں نوجوانوں کی شمولیت ‘‘ پر بین الاقوامی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی چیئرمین کشمیر کمیٹی و وزیر مملکت شہریا ر آفریدی نے کہا کہ عالمی اداروں سے درخواست کی کہ وہ برابری اور انصاف کو یقینی بنائیں کیوں کہ یہ انسان کا بنیادی حق ہے۔ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر محمد تبسم افضل نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوان کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایونٹ میں ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے خصوصی خطاب کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں نے ہر مشکل گھڑی میں صف اول کے مجاہد کا کردار ادا کیا ہے۔