ہوائی فائرنگ کے ملزم کیخلاف کارروائی نہ کرنے پراے ایس آئی معطل

August 13, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میںہوائی فائرنگ کے ملزم کو تھانہ لے جاکرقانونی کارروائی نہ کرنے پراے ایس آئی کومعطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بدھ کوتھانہ صادق آبادکے علاقہ اقبال ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کوپکڑاگیالیکن بعد ازاں اسے چھوڑدیا گیا۔ اس بارے میڈیامیں خبر چلنے پرسی پی اونےایس پی راول کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔جس پر اے ایس آئی نوید کو معطل کر کے تبدیل لائن کر دیا۔