نفرت آمیز مواد برآمدگی کے ملزم کی ضمانت دہشتگردی مقدمات کی سماعت ملتوی

August 13, 2020

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج راجہ قمر الزمان نے نفرت آمیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ ولی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے بارود برآمدگی، اغوا برائے تاوان اور فورتھ شیڈول کے مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد ملتوی کردی۔