ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اسلام آبادائرپورٹ پرفرضی مشق

August 13, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اسلام آبادائرپورٹ پرفرضی مشق کی گئی جس میں ائرپورٹ سکیورٹی فورس، سول ایوی ایشن اتھارٹی ،سپیشل برانچ ،فائربریگیڈ، سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہل کاروں نے حصہ لیا۔ موک ایکسرسائزکا مقصدایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں کی استعدادکارکاجائزہ لیناتھا۔