پیپلزپارٹی تمام تنظیموں کی جانچ پڑتال کر یگی،قمرالزمان کائرہ

August 13, 2020

لاہور (سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام تنظیموں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی تمام تنظیموں کی پرفارمنس دیکھی جائے گی۔محرم سے قبل لاہور،فیصل آباد اور ساہیوال اور گوجرانولہ ڈویژن کے جائزہ اجلاس منعقد ہونگے۔محرم کے بعد راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اجلاس بلائے جائیں گے ۔وسط ستمبر سے قبل تمام صوبہ کی تنظیموں کا جائزہ مکمل کر لیا جائے گا۔ناقص تنظیموں کو تبدیل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ دریں اثناپیپلز پارٹی جشن آزادی جوش وخروش سے منائے گی ۔