عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں اوررہیں گے ،گورنرپنجاب

August 13, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدارکی نیب میں پیشی کو انہیں عہدے سے ہٹانے کا جواز قرار دینا درست نہیں۔عثمان بزدار وزیر اعلی ہیں اور رہیں گے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئر مین احمد نواز میلا، گوہر اعجاز اور زاہد عزیز سمیت دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر رہے تھے۔