لاہورکالج یونیورسٹی کویونیورسٹی آفجھنگ میں ضم نہ کیا جائے،امیرالعظیم

August 13, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کو یونیورسٹی آف جھنگ میں ضم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اورلاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کو اس کے اصل مقاصد الگ حیثیت میں قائم رکھا جائے ۔