الخدمت فائونڈیشن کی لبنان میں متاثرین کی امداد

August 13, 2020

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور پوری پاکستانی قوم بیروت دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پرافسردہ ہے اور اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔