رمضان کاکڑ اور انکےخاندان نے پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کیا، بی این پی

August 13, 2020

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری اور بی این پی کوئٹہ کے رہنما علاالدین خان کاکڑ نے گزشتہ روز پشتون آباد حلقہ 40 سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے مخلص ممبر محمد رمضان کاکڑ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے بھائیوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ رمضان کاکڑ کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص و ایمان دار ممبر سے محروم ہو گئی جنکی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا اور اس خلا کو پورا کرنے میں بہت وقت درکار ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں رمضان کاکڑ اور انکے خاندان نے پارٹی کی کامیابی کے لیے دن رات محنت اور لگن سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی متحرک فعال قربانی دینے والے سیاسی کارکن کی نمائندہ جماعت ہےپارٹی اپنے ان سیاسی کارکنوں کی کاوشوں احساسات جذبات اور ارمانوں کو کسی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دیگی۔ دریں اثنا غلام نبی مری اورمیر غلام رسول مینگل نے گزشتہ روز سریاب کلی میر غلام رسول مینگل میں کرنٹ لگنے سے محمد نواز مینگل کے کمسن فرزند احمد نواز مینگل کے انتقال پر انکے گھر جاکر پسماندگان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اور لواحقین سے کہا کہ پارٹی اس غم میں برابر کی شریک ہے۔