مہنگائی عروج پر پہنچ گئی‘عوام کا کوئی پرسان حال نہیں‘ن لیگ

August 13, 2020

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،آغا عمر شاہ،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ا یڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی،نثار اچکزئی،دین محمد ،صادق آغا،غلام آغا اورچوہدری عامر نے بیان میں کمیونٹی ہال جونیئراسسٹنٹ کالونی کا بقا یا کام فوری مکمل کرایا جائے تین سال سے ٹھیکیدار نے کمیونٹی ہال کا کام ادھورا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اسکی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں لاقانونیت، مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف اخبارات تک محدود ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کا پروگرام تحصیل نانا صاحب پشین بمقام نانا آباد میں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔14اگست پاکستان کی آزادی کا دن جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے کیونکہ اس دن ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں پارٹی اور تمام محب وطن عوام کو شرکت کی دعوت ہے۔