تمام جامعات میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کے احکامات جاری

August 13, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے تمام جامعات میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کے احکامات جاری کردیے، اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق پنجاب کی تمام یونیورسٹیاں جشن آزادی کےموقع پر چراغاں کریں گی ، پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ آن لائن سیمینار منعقد کئے جائیں گے، تقریب میں کوئی طالبعلم شریک نہیں ہوگا صرف یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسر شریک ہوں گے، تمام یونیورسٹیاں تقریب کی تصاویر اور فوٹیج ارسال کریں گی۔