نامعلوم بھکاری خواتین نے گھر سے 28 لاکھ روپے چرالیے

August 13, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر )تھانہ سیتل ماڑی کی حدود بوہڑ پل کے رہائشی شوکت حسین نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم بھکاری خواتین ہمارے گھر میں داخل ہوکر ہماری خواتین کو اپنی باتوں میں الجھاکر نوسر بازی کرتے ہوئے 28لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئی ہیں، واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہل خانہ کے بیان کے بعد نامعلوم نوسر باز خواتین کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔