ہیڈ کلرک کے گھر سے نایاب پرندے چرانے والا گرفتار

August 13, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان بورڈ کے ہیڈ کلرک کےگھر سے چوری ہونے والے نایاب پرندوں کا معمہ حل ہوگیا۔ چند دن قبل نایاب پرندوں کی چوری کی ایف آئی آر تھانہ گلگشت میں درج کی گئی تھی۔محمد ارشد سے واٹس اپ پر دوستی کرنیوالا علی بن یوسف چور نکلا۔ ایس ایچ او گلگشت محمد اکبر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عامر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔ ملزم کو گرفتار کرکے تمام نایاب پرندے برآمد کر لیئے گئے ہیں۔