ڈی سی کا محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان ‘ہیلتھ ورکرز کو معطل کرنیکا حکم

August 13, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جاری کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر ضلع میں ڈینگی کا کیس سامنے آ گیا تو ذمہ دار افسران کو سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔