پختونخوا، کھیلوں کی 107 سکیموں کی منظوری، 748 ملین اخراجات آئیں گے

August 13, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) خیبرپختونخوا حکومت نے کھیلوں کی 1000سہولیات پراجیکٹ کے تحت 748ملین لاگت کی 107مختلف ذیلی سکیموں کی منظوری دیدی۔ منظوری سیکرٹری کھیل وثقافت عابد مجیدکی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں دی گئی ۔ سکیموں میں بیڈمنٹن ہالز ، سپورٹس سٹی کا قیام اور خواتین کیلئے انڈورسہولیات، سوات میں انڈور جمنازیم کی تعمیر، سٹی سپورٹس کمپلیکس ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں کراٹے ہال کی تزئین و آرائش، باسکٹ بال گراؤنڈ، بانڈا سنگلیان میں پلے گراؤنڈ ،سٹی سپورٹس کمپلیکس میں سکواش کورٹ کی مرمت ، باراہوتر یونین کونسل نملی میرا میں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر،کنج فٹبال گراؤنڈ ایبٹ آباد شہر میں کلائمبنگ وال ، پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں بیڈمنٹن ہال اورکرکٹ اکیڈمی کی تعمیر،بنوں ٹاؤن شپ میں بیڈمنٹن ہال ، کلائمبنگ،بونیر میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلیاڑئی میں پلے گراؤنڈ،گورنمنٹ ہائی سکول چنار میں والی بال کورٹ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول امبیلا میں پلے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن،جی جی ڈی سی ڈگر میں والی بال کورٹ، باسکٹ بال،بیڈمنٹن کورٹ اور کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر،جی ایچ ایس سورا میں والی بال اور کبڈی کورٹ سمیت پلے گراؤنڈ کی بحالی، جی ایچ ایس ایس گدیزئی پیر بالا میں کرکٹ اکیڈمی اور جی پی ایس ملک پور بونیر میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر،چارسدہ میں جی ایچ ایس ایس (حیات اللہ شہید) رجڑ میں بیڈمنٹن ہال ، شبقدر میں بیڈمنٹن ہال ،جی ایچ ایس کوٹ حکیم، جی ایچ ایس نمبر 3اور گورنمنٹ شہید شیر نواز ماڈل ہائی سکول میں والی بال اور باسکٹ بال کورٹ ، تحصیل سپورٹس سٹیڈیم ٹاؤن ہال کی اپ گریڈیشن اور بیڈمنٹن ہال ٹانک سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شامل ہیں۔