کے پی ٹیوٹا اور بی ایف ٹیکنالوجیز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

August 13, 2020

پشاور( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کی تربیت دینے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (کےپی ٹیوٹا) اور بی ایف ٹیکنالوجیز کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی،اس معاہدے کے مطابق 90 نوجوانوں کو " ای کامرس" کی تربیت دی جائے گی جسکا دورانیہ دو ہفتوں سے چھ ہفتوں تک کا ہوگا، ابتدائی طور پر آن لائن عالمی کاروباری کمپنیوں علی بابا، دراز ڈاٹ کام اور ایمیزون کی کلاسوں میں تیس تیس طلباء کو ٹریننگ دی جائےگی جسکے بعد طلباء کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائیگا۔، ایم او یوز پر ٹیوٹا خیبر پختونخواہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ اور بی ایف ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹیو بلال حسین ،جبکہ دوسرے اہم او یو پر نذیر احمد نذیر ڈائریکٹر مانیٹرنگ کےپی ٹیوٹا اور اشفاق پراچہ چیئرمین کالج مینجمینٹ کمیٹی نوشہرہ نے دستخط۔کیئے، اس موقع ایم ڈی ٹیوٹا سید سجاد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کے پیش نظر ان لائن ٹریننگ پروگرام نوجوانوں اور حکومت دونوں کی ضرورت اور خواہش ہے، ٹیوٹا میں آن لائن تربیتی پروگرام بارے مختلف آپشنز زیر غور تھے ہم ایمپلائمنٹ آزادی کے نام سے اس پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہرقسم کی سہولیات فراہم کرئینگے اور پروگرام کی کامیابی کے لیئے مکمل تعاون کرئینگے، بی ایف ٹیکنالوجیز کے سی او بلال حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں پنجاب سے 33 ہزار نوجوانوں نے درخواستیں دیں جن میں سے 6 ہزار کو تربیت فراہم کردی گئی ، یہ نوجوان اب گھر بیٹھے باعزت طریقے سے پیسے کما رہے ہیں، تقرہب سے اشفاق پراچہ،نذیر احمد نذیر ،صادق اورکزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا