ہری پور چیمبر نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا ،حاجی غلام علی

August 13, 2020

پشاور(نیوز ڈیسک)میاں انجم نثار ان کی ٹیم اور سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی کو بزنس کمیونٹی کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔ ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس میں ہری پور چیمبر کے صدر فخر عالم اعوان کی سربراہی میں سابق صدور صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد، ملک نذیر، سینئر نائب صدر سفیر اختر اعوان، نائب صدر جاوید اقبال، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ریاض خٹک پر مشتمل وفد نے دورہ کیا۔ ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد میں سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرقیصر خان داودزئی، ایف پی سی سی آئی اسلام آباد، پشاورکے کوآرڈینیٹرزمرزا عبد الرحمان، سرتاج خان کو مبارک باد دی اور کہاکہ میاں انجم نثار کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے کروناوائرس کے باوجود بزنس کمیونٹی کی خدمت کی خصوصی طور پر شرح سود کو 7فیصد پر لانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ بز نس کمیونٹی کی خدمات پر ہم میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کر تے ہیں۔ اس موقع پر ہر ی پور چیمبر نے BMP میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہری پور چیمبر آئندہ الیکشن میں بھر پور، مکمل حمایت کرئے گا۔اس موقع پر سینیٹرفدا محمد خان، چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی واٹر اینڈ پاوربھی موجود تھے۔اس موقع پر سارک چیمبر کے نا ئب صدر حاجی غلام علی،نائب صدر ایف پی سی سی آئی قیصر خان داودزئی، مرز ا عبد الرحمان، سرتاج خان نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور ہر ی پور چیمبر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہری پور چیمبر نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا۔اور آج ان کی BMP میں شمولیت کا اعلان اپنی اور میاں انجم نثار کی جانب سے خیر مقدم کیااور یقین دلایا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ایک ہو کر حل کریں گے۔آخر میں قیصر خان داودزئی کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کیپٹل میں پروقاد ظہرانہ دیا اس موقع پر کوہاٹ چیمبر کے صدر اقبال خان، مردان چیمبر کے سابق صدرمحمد سجاد خان،سابق چیئرمین پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن سید منہاج الدین باچہ اور دیگر موجود تھے۔