ٹیم میں کم بیک کی صلاحیت ہے،ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان

August 13, 2020

قومی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کی شکست کو بھول کر میدان میں اترا جائے، ٹیم میں کم بیک کرنے کی اصلاحیت ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے شاہین آفریدی کو ڈراپ کر کے کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں انرجی لیول ہائی ہو تو پھر نتیجہ مختلف آتا ہے ۔

عبدالرحمان نے ٹیم سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی نےفرسٹ کلاس نہیں کھیلا اسے ٹیسٹ میں موقع دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم طویل عرصے سے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں۔

عبدالرحمان کاکہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں کو فوکس ہو کر کھیلنا ہو گا۔