پیانوبجاتے ہوئے ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ

August 13, 2020

ایسیمہارت شاید ہی آپ نے کبھی دیکھی ہو

امریکی نوجوان کی جانب سے پیانو بجاتے ہوئے ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

آپ نے اکثر افراد کو ریوبک کیوب حل کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب میوزک پرفارمنس کے ساتھ ریوبک کیوب حل کرنے کی مہارت شاید ہی آپ نے کبھی دیکھی ہو۔

امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے 18سالہ Jimmy Liuکی ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان ایک ہاتھ سے پیانو پر موسیقی کی خوبصورت دھنیں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ہاتھ سے ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔