یوم آزادی پر پاک بحریہ کا خصوصی نغمہ ’پرچم پاکستان کا‘ جاری

August 13, 2020

پاک بحریہ نے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نغمہ "پرچم پاکستان کا" جاری کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ نیا نغمہ اہل وطن کی پاکستان سے چاہت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ اس نغمے میں دھرتی کی رونقوں، رنگوں اور اس سے جڑی محبتوں کا اظہار ہے۔

ترجمان کے مطابق نغمے میں پرچم کی سربلندی اور حرمت کے لیے قوم کے عزم و حوصلے کو بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔