سندھ میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی

August 13, 2020

محکمہ موسمایت نے جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران کراچی اور ٹھٹھہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر آباد، حیدرآباد اور بدین میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور مٹھی میں بھی بارش کا امکان ہے۔