پاکستان کا برطانیہ سے بانی متحدہ، محمد انور اور افتخار حسین کی حوالگی کا مطالبہ

August 13, 2020


پاکستان نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین، محمد انور اور افتخار حسین کی حوالگی کے لیے برطانیہ کو خط لکھ دیا۔

اینٹی ٹیرر ازم کورٹ نے فیصلہ آنے کے دو ماہ بعد مجرموں کے حوالے سے باضابطہ درخواست کردی۔

عدالت نے محسن علی سید، معظم علی اور مطلوب افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے بانی متحدہ کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

برطانیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان کے تعاون کے سبب قاتلوں کو سزائیں ہوئیں اب برطانیہ تعاون کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

خط کے متن میںکہا گیا کہ برطانیہ مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرے۔

پاکستان کے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔

بانی متحدہ، محمد انور اور افتخار حسین نے قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے تردید کی ہے۔