چین میں طوفانی بارشیں، ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا

August 13, 2020


یوں تو بارشوں کے بعد موسم بے حد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچا دیتی ہیں۔

چین کے صوبے سیچوآن شہر یوآن میں بھی گذشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بارش کی وجہ سے دریا کنارے بنی سڑک بیٹھ گئی اور یوں سڑک پر کھڑا ٹرک پانی میں بہتا دکھائی دیا۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی۔