اْلٹی گنگا بہنے کا محاورہ ہوا پرانا، اْلٹی آبشار بہنے لگی!

August 13, 2020


اْلٹی گنگا بہنے کا محاورہ تو آپ نے اکثر سُنا ہو گا، لیکن آسٹریلیا میں طوفانی ہواؤں نے آبشار کو اُلٹا بہنے پر مجبور کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تیز رفتار ہوائیں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن گئیں اور یوں 74 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے آبشار کو اُلٹا بہنے پر مجبور کر دیا۔

قدرت کا حیرت انگیز نظارہ دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا کی شدت اور رفتار اس قدر تیز تھی کہ اس نے آبشار کے پانی کو اچھال کر پیچھے پھینکنا شروع کر دیا جس سے یوں لگنے لگا کہ آبشار اْلٹی بہہ رہی ہے۔