سعودیہ ہمارا بھائی اور عقیدتوں کا مرکز ہے، چودھری برادران

August 13, 2020

مسلم لیگ ق کے قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمارا بھائی اور عقیدتوں کا مرکز ہے۔

چودھری برادران نے کہا کہ دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی نہیں ہوتی، وہ اگر اصلاح کے لئے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو اسے بھی مخالفت اور دشمنی سمجھا جاتا ہے۔