پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہترین ہیں اور رہیں گے، آئی ایس پی آر

August 13, 2020

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہترین ہیں اور رہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ مسلم دنیا میں سعودی عرب کی مرکزیت پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ آرمی چیف پہلے سے طے شدہ دورے پر سعودی عرب جارہے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف کا یہ دورہ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات سے متعلق ہے، اس سے زیادہ نہ سمجھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن جادھو کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہوگی، کلبھوشن ایک دہشت گرد ہے جس نے پاکستانیوں کا خون بہایا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مفرور دہشت گرد احسان اللّٰہ احسان کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں کیے گئے دعووں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ احسان اللّٰہ احسان کو ایک آپریشن کے دوران استعمال کر رہے تھے، اس دوران وہ فرار ہوا۔