یوم آزادی پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

August 13, 2020

سندھ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی سےمتعلق نیا حکم نامہ جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں، صحافیوں، بزرگ، بچوں اور خواتین کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔